4ndz 4 ever

4ndz 4 ever ENTERTAINING

23/09/2021


پری زاد

23/09/2021

غریب کی تو شاعری بھی فضول لگتی ہے....
مرد امیر ہو تو اسکی گالی بھی شاعری لگتی ہے!!!

23/09/2021

جب مقابل ہوں عشق اور دولت تو
حُسن دولت کا ساتھ دیتا ہے

شاہِ مرداں شیرِ یزداں قوّتِ پروردگار لا فتیٰ اِلاّ علیؑ لا سیف اِلاّ ذوالفقار
12/08/2021

شاہِ مرداں شیرِ یزداں قوّتِ پروردگار
لا فتیٰ اِلاّ علیؑ لا سیف اِلاّ ذوالفقار

  اِیک  #عورت کی فریاد ۔میری نام ش گ ب ہے ۔میں ڈیرہ غازی خان کی رہائشی ہوں۔میری عمر اس وقت 35 سال ہے ۔میری ابھی تک شادی ...
07/06/2021


اِیک #عورت کی فریاد
۔
میری نام ش گ ب ہے ۔میں ڈیرہ غازی خان کی رہائشی ہوں۔میری عمر اس وقت 35 سال ہے ۔میری ابھی تک شادی نہیں ہوئ کیونکہ ہمارے خاندان کا رسم ہے کہ خاندان سے باہر کرنا رشتہ کرنا نیچ حرکت ہے ۔خاندان کے بڑے بوڑھے جب آپس میں بیٹھتے ہیں تو بڑے فخریہ انداز سے کہتے ہیں کہ سات پشتوں سے اب تک ہم نے کبھی خاندان سے باہر رشتہ نہیں کیا ۔
عمر کے 35وین سال تک پہنچی ہوں اب تک میرے لئے خاندان سے کوئی رشتہ نہیں آیا جب کہ غیر خاندانوں سے کئ ایک رشتے آئے لیکن مجال ہے کہ میرے والدین نے کسی سے ہاں بھی کیا ہو۔
میرے دلی جذبات کبھی اس حدتک چلے جاتے ہیں کہ میں راتوں میں چیخ چیخ کر آسمانوں سر پر اٹھاؤں اور دھاڑیں مار مار کر والدین سے کہوں کہ میرا گزارہ نہیں ہورہا خدارا میری شادی کرادیں اگرچہ کسی کالے کلوٹے چور سے ہی صحیح ۔لیکن حیاء اور شرم کی وجہ چپ ہوجاتی ہیں۔
میں اندر سے گھٹ گھٹ کر زندہ نعش (لاش) بن گئی ہوں ۔
شادی بیاہ وتقریبات میں جب اپنی ہمچولیوں کو اُن کے شوہروں کے ساتھ ہنستے مسکراتے دیکھتی ہوں تو دل سے دردوں کی ٹیسیں اٹھتی ہیں۔۔۔۔۔۔ یا خدا ایسے پڑھے لکھے جاہل ماں باپ کسی کو نہ دینا جو اپنی خاندان کے ریت ورسم کو نبھاکر اپنی بچوں کی زندگیاں برباد کردیں ۔
کبھی خیال آتا ہے کہ گھر سے بھاگ کر کسی کےساتھ منہ کالا کرکے واپس آکر والدین کے سامنے کھڑی ہوجاؤں کہ لو اب اچھی طرح نبھاؤ اپنے سات پشتوں کا رسم ۔
کبھی خیال آتا ہے ہے کہ گھر سے بھاگ جاؤں اور کسی سے کہوں مجھے بیوی بنالو لیکن پھر خیال آتا ہے اگر کسی برے انسان کے ہتھے چڑھ گئی تو میرا کیا بنے گا ۔
میرے درد کو مسجد کا مولوی صاحب بھی جمعہ کے خطبے میں بیان نہیں کرتا ۔۔۔۔
اے مولوی صاحب ذرا تو بھی سن!!!!! رات کے پچھلے جب ابا حضور اماں کے سینے پر ہاتھ رکھ سورہے ہوتے ہیں بھائی بھابی اپنے کمرے میں انجوائے کررہے ہوتے ہیں تب مجھ پر کیا گزرتی ہے وہ صرف میں جانتی ہوں ۔
۔
اے حاکمِ وقت! تو بھی سن لے فاروق اعظم کے زمانے میں رات کے وقت جب ایک عورت نے درد کے ساتھ یہ اشعار پڑھے جن کا مفھوم یہ تھا ۔
(اگر خدا کا ڈر اور قیامت میں حساب دینے کا ڈر نہ ہوتا تو آج رات اِس چارپائی کے کونوں میں ہل چل ہوتی) (مطلب میں کسی کے ساتھ کچھ کررہی ہوتی) فاروق اعظم نے جب اشعار سنے تو تڑپ اٹھے اور ہر شوہر کے نام حکم نامہ جاری کیا کہ کوئی بھی شوہر اپنی بیوی سے تین مہینے سے زیادہ دور نہ رہے ۔
۔
اے حاکمِ وقت،
اے میرے ابا حضور،
اے میرے ملک کے مفتی اعظم،
اے میرے محلے کی مسجد کے امام صاحب ،
اے میرے شہر کے پیر صاحب میں کس کے ہاتھوں اہنا لہو تلاش کروں ؟
کون میرے درد کو سمجھے گا؟
میری 35 سال کی عمر گزر گئی لیکن میرے ابا کا اب بھی وہی رٹ ہے کہ میں اپنی بچی کی شادی خاندان سے باہر ہرگز نہیں کروں گا ۔
۔
اے خدا تو گواہ رہنا بے شک تونے میرے لئے بہت سے اچھے رشتے بھیجے لیکن میرے گھروالوں نے وہ رشتے خود ہی ٹھکرا دیئے اب کچھ سال بعد میرا ابا تسبیح پکڑ کر یہی کہے گا کہ بچی کا نصیب ہی ایسا تھا ۔
اے لوگو مجھے بتاؤ کوئی شخص تیار کھانا نہ کھائے اور بولے تقدیر میں ایسا تھا تو وہ پاگل ہے یا عقلمند ۔۔
اللہ پاک نوالے منہ بھی منہ میں ڈلوائے کیا ؟؟؟
یونہی اس مثال کر سامنے رکھ کر سوچیں کہ میرے اور میرے جیسی کئ اوروں کےلئے اللہ نے اچھے رشتے بھیجے لیکن والدین نے یا بعض نے خود ہی ٹھکرا دیئے اب کہتے پھرتے ہیں کہ جی نصیب ہی میں کچھ ایسا تھا۔۔۔
لاحول ولاقوة الا بالله ۔اس مسئلے کا حل تلاش کرنا ھم سب کا اخلاقی فرض ھے
Sochne aur smjne ki baat hai

Address

Jampur

Telephone

+971569810892

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 4ndz 4 ever posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Club

Send a message to 4ndz 4 ever:

Share