21/10/2026
باہمی اتحاد، بھائی چارہ اور مومنین کا ایک دوسرے کے لیے مضبوط سہارا بننا
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مومن (دوسرے) مومن کے لیے مثل مکان کے ہے کہ اس کا ایک حصہ دوسرے حصے کو مضبوط رکھتا ہے۔ (مثال دیتے ہوئے) آپ نے اپنے ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈالا۔"