27/02/2026
Sapphire Opaline اور Parblue Opaline کے برڈ میں بنیادی فرق
جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ان دونوں تصاویر میں دو برڈز ہیں، ایک Parblue اور ایک Sapphire۔ اگر آپ ان تصاویر کو غور سے دیکھیں تو آپ کو واضح فرق محسوس ہوگا۔ Sapphire والے برڈ کی چونچ Parblue والے برڈ سے زیادہ لال ہے جو کہ Sapphire کی بنیادی نشانی سمجھی جاتی ہے۔
دوسری تصویر میں آپ دونوں برڈز کا فور ہیڈ دیکھ سکتے ہیں، Sapphire والے برڈ کا فور ہیڈ جسے ماتھا بھی کہتے ہیں Parblue کی نسبت زیادہ لال ہے، یہ بھی Sapphire کی بنیادی نشانی سمجھا جاتا ہے۔
نوٹ: یہ دونوں برڈز کی عمر 3 مہینے ہے۔ Sapphire میں جب برڈ بریڈر یا ریڈی ٹو بریڈ ہو جاتا ہے تو اس کا فور ہیڈ اور چونچ مزید لال ہو جاتی ہے۔
امید ہے آپ کو اس سے Sapphire کی پہچان کرنے میں کافی مدد ملے گی۔