24/03/2026
پاسداران انقلاب نے اپنے تازہ بیان میں مزید کہا کہ ہمارے ہسپتال،امدادی مراکز اور سکولوں پر حملہ ہوا جواب میں ہم نے ایسا نہیں کیا لیکن اگر ہمارے بجلی گھروں کو نشانہ بنایا گیا تو ہم بھی جواب دیں گے، ہم ہر خطرے کا جواب اسی سطح پر دیں گے جس نوعیت کا وہ خطرہ ہوگا۔، اور ہم یہ کر کے دکھائیں گے۔ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ ہماری صلاحیتوں سے واقف نہیں ہے وہ انہیں میدان جنگ میں دیکھ لے گا۔