Tanu Gujjar

Tanu Gujjar Welcome to Tanu Gujjar's official entertainment page!

11/05/2024

حاجی امام دین گجر بستی درخواستی وفات پا گئے ہیں نماز جنازہ آج رات 10 بجے ادا کیا جائے گا
إِنَّالِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

19/03/2024

ایک گاؤں کے عشر کا حساب
فرض کرتے ہیں کہ ایک موضع میں 1000ایکڑ پر گندم لگی ہے جو ایورج 40 من فی ایکڑ ہوگی۔
کل گندم 40 ہزار من ہوگی
ہر بیسواں من عشر ہے جسکی کوئی معافی نہیں وہ شامل ہوکر باقی 19 من کو بھی ناپاک کرے گا۔ ہمارے گھروں میں بے برکتی و دیگر مسائل اسی وجہ سے ہیں بے موسمی بارشوں کو بھی دیکھ کر ہم اللہ کی طرف متوجہ نہیں ہوتے۔ہم اللہ کا یہ حق ادا نہیں کرتے۔ علماء توجہ دلاتے ہیں مگر ہم ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں۔
100 سے 5 من اور ہزار من سے 50 من عشر ہوا
کل 40 ہزار من کا عشر 2 ہزار من گندم بنتا ہے
3000 روپے ایک من گندم کی قیمت ہے۔2 ہزار من کی قیمت 60لاکھ روپے بنتی ہے۔
جس سے گاؤں کا کوئی ایک بھی غریب و سفید پوش سال بھر کی گندم سے محروم نہیں رہ سکتا۔
بد قسمتی سے اس 2ہزار من میں سے میرے خیال میں 2سو من بھی عشر بڑی مشکل سے نکلتا ہوگا۔
جو چند گھر نکالتے ہیں
آئیں تمام زمیندار بھائیوں کی توجہ اس طرف دلائیں
ہمیں اپنے حصے کا دیپ بھی جلانا ہے۔

27/01/2024

پوسٹ تھوڑی لمبی ہے مگر ضروری ہے ،پڑھو اور شئیر کر کےاپنی وال پہ لگاؤ"
" "
انسان ہونے اور ایک پاکستانی شہری ہونے کے ناطے میں یہ چاہتا ہوں کہ مجھے اور میرے بچوں کو صاف پانی ملنا چاہیے
۔ اچھی خوراک جو ایک انسان ڈیزرو کرتا ہے ملنی چاہیے
- میرے بچوں کو کوالٹی اف ایجوکیشن مہیا ہونی چاہیے -مجھے اور میری فیملی کو صحت کی وہ تمام سہولیات ملنی چاہیے جو ایک انسان ہونے کے ناطے ضروری ہیں ۔
-میں اگر پڑھا لکھا ہوں تو مجھے روزگار ملنا چاہیے
-میں اگر کاروبار کرنا چاہوں تو مجھے محفوظ تجارتی ماحول فراہم کیا جانا چاہیے
میں چاہتا ہوں میرے ملک میں کوئی نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے خود کشی نہ کرے
میں چاہتا ہوں میرے ملک میں کوئی شخص اپنے اور بچوں سمیت نہر میں کود کر جان نہ دے دے کہ وہ اپنے بچوں کی دو وقت کی روٹی پوری نہیں کر سکتا
مجھے اپنے کسی جائز کام کے لیے کسی کی سفارش یا رشوت نہ دینی پڑے
میں چاہتا ہوں میرے ملک میں کسی سرکاری ہسپتال کے باہر کوئی عورت ڈلیوری کے دوران نہ مرے
سندھ کے کسی ہسپتال میں کوئی بچہ طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے نہ مرے
میں چاہتا ہوں کہ میرے ملک میں ازادی اظہار رائے ہونا چاہیے
میں اگر کسی ادارے کی پالیسی پر تنقید کروں تو مجھے غدار نہ ٹھہرایا جائے
اگر میں مجرم نہیں ہوں تو مجھے اپنے ہی ملک کے سیکیورٹی اداروں سے ڈر نہیں ہونا چاہیے
میں چاہتا ہوں میرے پاکستان میں ہر ادارہ اپنے ائینی حدود میں رہ کر کام کرے
میں چاہتا ہوں کہ میرے ملک میں کسی ایک شخص کی شناخت اس پورے ادارے کی شناخت سے منسلک نہیں ہونی چاہیے
میں چاہتا ہوں کہ پوری دنیا میں میرے ملک کے پاسپورٹ کی بھی عزت ہونی چاہیے
میں چاہتا ہوں کہ میرے میرے ملک کا کوئی پڑھا لکھا نوجوان صرف اس وجہ سے میرا ملک چھوڑ کر نہ جائے کہ اسے یہاں روزگار نہیں مل رہا یا اس کا لیونگ سٹینڈر انسانوں جیسا نہیں ہے
میں چاہتا ہوں میں اپنے ملک میں خود کو محفوظ تصور کروں
میں چاہتا ہوں کہ میرے ملک کے کسی بھی ادارے میں مجھے ایسے ڈیل کیا جانا چاہیے جیسے اشرافیہ کو ڈیل کیا جاتا ہے
میں چاہتا ہوں کہ میرے ملک میں امریکہ یا ایران میزائل داغ کر میرے ملک کی سالمیت اور خود مختاری پر حملہ نہ کرے
میں چاہتا ہوں کہ میرے ملک میں بغیر اجازت اسامہ بن لادن جیسے اپریشن نہ ہو
میں چاہتا ہوں میرے ملک میں امن ہو وسائل کی تقسیم میں مساوات ہونی چاہیے میں
چاہتا ہوں میرے ملک میں نہ کوئی مظلوم سرائکی مزدور بلوچستان میں مارا جائے اور نہ کوئی بلوچ مسنگ پرسن ہو

میں چاہتا ہوں کہ میرے ملک میں اختیارات کا سرچشمہ وزیراعظم اور طاقت کا سر چشمہ عوام ہونی چاہیے

مختصر
"میں خود کو انسان تصور کروانا چاہتا ہوں"
"میری سادگی دیکھ میں کیا چاہتا ہوں"

   .  !
25/01/2024

.
!


I have reached 100 followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉
16/11/2023

I have reached 100 followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉

Address

Basti Bhainsi Wala Post Office Uttara Sandila Tehsil O Zilla Muzaffargarh
Muzaffargarh
34200

Telephone

+923069667637

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tanu Gujjar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Club

Send a message to Tanu Gujjar:

Share