mishraz_hafeez

mishraz_hafeez A single rose can be my garden,
a single friend, my world..

30/12/2023

Kisi Naye Ke Ajanay Se
Yun Purany ko Bhula Dena Theek Tou Nhi,😞
Bagh e Gulab Ko Dekh Kr
Maali Ko Yun Bhula Dena Theek Tou Nhi...💔

13/07/2023

کسی کمزور لمحے میں
اگر میں کہہ پڑوں تم کو
مجھے تم سے محبت ہے.

تو ہنس کر ٹال دینا بات میری اور بتانا کہ
محبت جن سے ہوتی ہے
اُنہیں آگاہ نہیں کرتے.

کہ آگاہی محبت میں گویا موت ہوتی ہے
محبت نام ہے خاموش جذبے کا

اگر بتلاؤ گے محبوب کو چاہت کے بارے میں
وہ تم سے دُور جائے گا
وہ تم کو چھوڑ جائے گا
وہ تم کو خاص سے یکدم ہی بلکل عام کردے گا
وہ تم کو عشق کے بازار میں بےدام کر دے گا

سو اے ہمدم!
لگاؤ دل کو تم سو بار لیکن دھیان یہ رکھنا
تمہارے دل میں جو ٹہرے
اُسے یہ مت بتانا وہ تمہارے دل کا باسی ہے
اُسے یہ مت بتانا کہ بغیر اسکے
اداسی ہے
اسے بلکل نہ جتلانا کہ تم کو اسکی چاہت ہے
اسے بلکل نہ بتلانا
کہ تمہیں اس سے محبت ہے.🖤

24/04/2023

عجیب وا ویلا تھا کے عید ہوگی ، پھر اُن کی دید ہوگی
عید رخصت ، نصیب ناقص ، انتظار ضائع ، امید قائم....🖤🥀

24/04/2023

میسر ہی نہیں مُجھ کو تیری دید مبارک
جس جس نے تُمہیں دیکھا، اُسے عید مبارک.🩶💛

11/04/2023

جو محمد کا نام لیتا ہے
وہ خدا کا سلام لیتا ہے

کیوں فضا باؤلی سی لگتی ہے
رقص سے کون کام لیتا ہے

ٹوٹ کر جب بکھرنے لگتا ہوں
تب خدا بڑھ کے تھام لیتا ہے

آہ کرتا ہے جب ولی کوئی
تب خدا انتقام لیتا ہے

دل تو کیوں اس قدر منور ہے
رات و دن کس کا نام لیتا ہے

اس کا بنتا ہے ہوش کھو دینا
جو ھو اللہ کا جام لیتا ہے

اس پہ لازم ہے حمدِ رب کرنا
سانس جو صبح و شام لیتا ہے

اس کو ہوتی ہے مصطفی سے غرض
کیا جہاں سے غلام لیتا ہے.❣️☺️

‏ساری کی ساری چالاکیاں" اور ہوشیاریاں" صرف اس دُنیا میں ہی ہیں، اِس کو بے وقوف بنا لیا اُس کو بے وقوف بنا لیا، اِس سے جھ...
11/04/2023

‏ساری کی ساری چالاکیاں" اور ہوشیاریاں" صرف اس دُنیا میں ہی ہیں، اِس کو بے وقوف بنا لیا اُس کو بے وقوف بنا لیا، اِس سے جھوٹ بول لیا اُس کو دھوکہ دے دیا" لیکن یاد رکھیں جو کُچھ آپ کر رہے ہیں وہ ہواؤں میں نہیں اُڑ رہا بلکہ فرشتے لکھ رہی ہیں اور اﷲ تعالیٰ دیکھ رہے ہیں...❤

10/04/2023

اس کی ایک بات اچھی لگی، اس نے رمضان میں مجھ سے بات کرنا چھوڑ دی۔ کیوں کہ وہ روزہ رکھ کے محبت کے جھوٹے اعتراف نہیں کرنا چاہتا تھا۔🖤🔥

جمال اب تو یہی رہ گیا پتہ اس کا 😞بھولی سی شکل تھی ، اچھا سا نام تھا اُس کا.👌🏻
09/04/2023

جمال اب تو یہی رہ گیا پتہ اس کا 😞
بھولی سی شکل تھی ، اچھا سا نام تھا اُس کا.👌🏻

اس کے بعد ہزاروں ہاتھ بڑھے محبت کے لیے. دل مطمئن ہی نہ ھوا پہلے خسارے کے بعد 🙂🖤
09/04/2023

اس کے بعد ہزاروں ہاتھ بڑھے محبت کے لیے.
دل مطمئن ہی نہ ھوا پہلے خسارے کے بعد 🙂🖤

دیکھو    نہ    کتنے    پیارے    ہیں    سارے..😍لیکن  یہ  بھی  تو  دیکھو ، پتھر  ہیں  سارے..😉
09/04/2023

دیکھو نہ کتنے پیارے ہیں سارے..😍
لیکن یہ بھی تو دیکھو ، پتھر ہیں سارے..😉

اے دوست بتا تو کیسا ہےکیا اب بھی محلّہ ویسا ہے ؟وہ لوگ پرانےکیسے ہیں ؟کیا اب بھی وہاں سب  رہتے ہیں ؟جن کو میں تب چھوڑ گی...
09/04/2023

اے دوست بتا تو کیسا ہے
کیا اب بھی محلّہ ویسا ہے ؟
وہ لوگ پرانےکیسے ہیں ؟
کیا اب بھی وہاں سب رہتے ہیں ؟
جن کو میں تب چھوڑ گیا
دوکان تھی جوایک چھوٹی سی
کیا بوڑھا چاچا ہوتا ہے ؟
کیا چیزیں اب بھی ہیں ملتی
بسکٹ ، پاپڑ اور گولی
اور گولی کھٹی میٹھی سی ؟
بیری والے گھر میں اب بھی
کیا بچّے پتھر مارتے ہیں ؟
اوربوڑھی امّاں کیا اس پر
اب بھی شور مچاتی ہے ؟
بجلی جانے پر اب بھی
کیا خوشی منائی جاتی ہے
پھر چھپن چھپائی ہوتی ہے ؟
کیا پاس کسی کے ہونے پر
مٹھائی بھی بانٹی جاتی ہے ؟
بارش کے پہلے قطرے پر
کیا ہلّہ گلّہ ہوتا ہے ؟
اور غم میں کسی کے اب بھی
کیا پورا محلّہ روتا ہے ؟
گلی کے کونے میں بیٹھے
کیا دنیا کی سیاست ہوتی ہے ؟
گڈے گڑیوں کی کیااب بھی
بچوں میں شادی ہوتی ہے ؟
اے دوست بتا سب کیسا ہے
کیا محلّہ اب بھی ویسا ہے ؟
کیا اب بھی شام کو سب سکھیاں
دن بھر کی کہانی کہتی ہیں ؟
پرلی چھت سے چھپ چھپ کر
کیا اب بھی انہیں کوئی دیکھتا ہے ؟
کیا اب بھی چھپ چھپ کر ان میں
کوی خط و کتابت ہوتی ہے ؟
وہ عید پہ بکروں بیلو ں کا
کیا گھر گھرمیلہ سجتا ہے ؟
خاموش ہےتو کیوں دوست میرے
کیوں سر جھکا کر روتا ہے ؟
ہلکے ہلکے لفظ دبا کر کہتا ہے
سب لوگ پرانے چلے گئے
سب بوڑھے چاچا ، ماما ، خالو
خالہ ، چاچی ، امّاں
سب ملک عدم کو لوٹ گئے
گھر بکے اور تقسیم ہوئے
اپنےحصّے لے کر سب
اپنے مکاں بنا بیٹھے
انجانوں کی بستی ہے وہ
اب لوٹ کے تو کیا جائے گا
دل تیرا بھر بھر آئے گا

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when mishraz_hafeez posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Club

Send a message to mishraz_hafeez:

Share